بالی ووڈ اداکار رتیک روشن نے ملک بھر کے ملٹی پلیکس مالکان سے معذورں کو
بنیادی سہولیات مہیا کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے اس کام کے لیے خود بھی مدد
کرنے کی پیش کش کی ہے۔ریتک نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں
کہ ملٹی پلیکس اپنے بنیادی ڈھانچہ کو بہتر کریں تاکہ معذوروں کو ملٹی پلیکس پہنچنے میں پریشانی نہ ہو۔انہوں نے کہا، معذوروں کو ملٹی پلیکس میں سہولیات مہیا کرنے کی کوشش میں وہ خود بھی مدد کرنے کے لیے تیار ہیں۔